ابنا: ترکی کے وزیرداخلہ کے مطابق دھماکے ترکی اورشام کی سرحد کے قریب واقع قصبے ’’ریحانلی‘‘ میں ہوئے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ترک وزیرداخلہ کا کہنا تھا کار بم دھماکے قصبے میں واقع ٹاؤن ہال اورپوسٹ آفس کے قریب ہوئے جوعلاقے کے مصروف ترین مقامات ہیں اور جس وقت دھماکے ہوئے وہاں لوگوں کی کافی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے روز مرہ کے معمولات انجام دے رہے تھے،دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.....
/169