10 مئی 2013 - 19:30
علاقے میں اسلامی بیداری نے مغربی تسلط پسندی کو کمزور کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد بخشایش اردستانی نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی بیداری کی عظیم لہر امریکہ اور مغرب کی تسلط پسندی کے کمزور ہونے کا باعث بنی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد بخشایش اردستانی نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی بیداری کی عظیم لہر امریکہ اور مغرب کی تسلط پسندی کے کمزور ہونے کا باعث بنی ہے۔
احمد بخشایش اردستانی نے خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان فوجی مشقوں میں صرف دنیا والوں کے سامنے اپنی فوجی طاقت اور برتری کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقے میں امریکہ کی تسلط پسندی کا دور اب ختم ہو گيا ہے، مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے علاقے میں سمندری بارودی سرنگوں کی صفائی کے عنوان سے خلیج فارس میں فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جو پچیس روز تک جاری رہیں گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲