ابنا: رپورٹ کے مطابق شیخ سعدی فاونڈیشن کے سربراہ غلام علی حداد عادل نے گذشتہ روز تہران میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران افغانستان کے شہر غزنی کے دنیائے اسلام کے ثقافتی دارالخلافہ کے طور پر انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہم کوشش کریں گے کہ اس شہر سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہوں۔
انہوں نے شام میں وہابیوں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے جلیل القدر صحابی حجر بن عدی کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو وہابیوں کو پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے صحابی کے مزار کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوتی۔
.....
/169