ابنا: پاکستان میں دہشتگرد گروہ طالبان کے سرغنہ حکیم اللہ محسود نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے دن یعنی گیارہ مئی کو ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کی دھمکی دی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ طالبان کے سرغنے حکیم اللہ محسود نے اس دہشگرد گروہ کے ترجمان احسان اللہ احسان کے نام ایک خط میں لکھا ہےکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں وہ خود طالبان کے دہشتگردانہ حملوں کی نگرانی کرے گا۔ اور احسان اللہ احسان سے کہا ہےکہ وہ پنجاب اور سندہ کے صوبوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کی ذمےداری سنبھالے۔
واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان نے اس سے قبل انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے بارے میں انتباہ دیا تھا۔
پاکستان میں کل عام انتخابات ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲