ابنا: عراق میں اقوام متحدہ کے مشن سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں 712 افراد ہلاک اور 1633 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 595 شہری تھے جب 117 عراق کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے ایک تہائی صوبہ بغداد میں حملوں کا نشانہ بنے۔تشدد کے واقعات سے متاثر ہونے و الے دیگر صوبوں میں کرکوک، صلاح الدین، دیالا شامل ہیں۔
.....
/169