8 مئی 2013 - 19:30
بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار محمداسحاق ہزارہ کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان

کوئٹہ- بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء حلقہ این اے259اور حلقہ پی بی2سے پارٹی کے نامزد امیدوار محمداسحاق ہزارہ ایڈووکیٹ نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا.

ابنا: کوئٹہ- بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء حلقہ این اے259اور حلقہ پی بی2سے پارٹی کے نامزد امیدوار محمداسحاق ہزارہ ایڈووکیٹ نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی نے حلقہ این اے259اور پی بی2کوئٹہ سے پارٹی کاٹکٹ دیا تھا تاہم پارٹی میں موجود چند لوگوں نے جمعیت علماء اسلام کے نمائندے کے ساتھ ذاتی حیثیت سے حمایت کااعلان کیا جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے زمرے میں نہیں آتا میں نے بحیثیت امیدوار جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی اس ضمن میں مجھے اعتماد میں لیا گیا پارٹی ون مین شو کے باعث جمہوری اقدار کو دیرپا کررہی ہے جس کے باعث عدم اعتماد کی فضاء کو فروغ حاصل ہورہا ہے لہذا میں نے ان غیرجمہوری فیصلوں کے خلاف حلقہ پی بی2اور این اے259سے پارٹی کاٹکٹ واپس کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

.....

/169