ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کے حملے میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا کمانڈر ابو محمد الجولانی زخمی ہوگیا ہے شامی فوج نے اسٹراٹیجک علاقوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ النصرہ فرنٹ کے کمانڈر ابو محمد جولانی نے اپریل میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظاہری کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا تھا، شامی فوج نے القلمون علاقہ میں النصرہ محاذ کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور واصل جہنم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی فوج کا ترکی، سعودی عرب، قطر ، اسرائيل، امریکہ سمیت 30 سے زائد ممالک کے دہشت گردوں سے مقابلہ ہے اور دہشت گردوں کی حمایت میں مذکورہ ممالک کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔...../169
8 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417484
شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کے حملے میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا کمانڈر زخمی ہوگیا ہے شامی فوج نے اسٹراٹیجک علاقوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔