8 مئی 2013 - 19:30
ایٹم بم نواز شریف نہیں میں نے بنایا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب ایٹم بم بنایا گیا تو اس وقت میاں صاحب کو کچھ خبر بھی نہ تھی، البتہ جب ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت میاں نواز شریف وزیراعظم ضرور تھے۔

ابنا: ممتاز ایٹمی سائنسدان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف امریکہ کی خوشنودی کی خاطر انھیں ساتھ نہیں ملا رہے، اسلام آباد میں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے ساتھ اتحاد کرتے تو بڑا ووٹ بینک حاصل کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی مل کر دوبارہ حکومت بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے پرو اور انٹی طالبان کی بحث چھیڑ دی ہے، مگر قبائلیوں سے لڑ کر کوئی نہیں جیت سکتا۔

...../169