اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کی جیل میں ’’ شریف التشادی‘‘ کی شہادت واقع ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب کے عوام نے آج بدھ کو حکومت مخالف مظاہرہ کیا ہے۔شریف التشادی جیل میں دئے گئے شدید شکنجوں کی تاب نہ لا کر سموار کے دن شہید ہو گئے تھے جبکہ سعودی حکومت نے ان کا علاج کرانے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔سعودی عرب کےعوام نے آج بدھ کو شام کے وقت ریاض کی جیل میں شہید ہونے والے شریف التشادی کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے بین الاقومی انسانی حقوق تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عدالتوں میں قیدی افراد کو بھیانک انداز میں سزا دینے کا نوٹس لیں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عدالتوں میں اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ قیدیوں کو برے طریقے سے سزا دینے کے بعد ان کا علاج معالجہ بھی نہیں کروایا جاتا جس کے نتیجے میں وہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں شہید ہونے والوں میں میثم البحر، خالد الرزنی، مشعل الحربی، اور یاسر الشھری کا نام لیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417283
آل سعود کی جیل میں ’’ شریف التشادی‘‘ کی شہادت واقع ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب کے عوام نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا ہے۔