ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سمیت دیگر رہنماوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور میں جلسہ کے دوران لفٹر سے گرنے پر اظہار تشویش کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالٰی سے عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رہنماوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماء کسی طور پر بھی اپنی انتخابی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی خان صاحب کو جلد صحت دے، تاہم مقابلہ سخت ہے اور ٹائم کم ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کے تمام رہنماء بھرپور انداز میں الیکشن مہم کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی خواہش ہے کہ وطن کے باوفا بیٹے اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں اور پارلیمنٹ کو نااہل، کرپٹ اور دہشتگردوں سے پاک کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417245
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالٰی سے عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔