7 مئی 2013 - 19:30
اساتذہ اور دانشوروں سے قائد انقلاب اسلامي کا خطاب

قائد انقلاب اسلامي نے فرماياہے کہ مختلف ميدانوں ميں ملک کي تيز رفتار ترقي کے لئے سياسي اور اقتصادي جہاد اور انقلابي اقدامات کي ضرورت ہے -

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بدھ کو اساتذہ ٹيچروں اور ثقافتي شعبوں سے تعلق رکھنےوالے عہديداروں اور ذمہ داروں کو خطاب کرتے ہوئے فرمايا کہ ملک کي تيز رفتار ترقي ميں وزارت تعليم اہم کردار ادا کرسکتي ہے –
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ  ايک ترقي يافتہ معاشرہ  اعلي انساني و اسلامي خصائل کے حامل معاشرے کي تشکيل اور اس کے بنيادي ڈھانچوں کو مستحکم بنانے کے لئے وزارت تعليم انتہائي اہم اور بنيادي محکمہ ہے –
قائد انقلاب اسلامي نے اساتذہ اور ٹيچروں سے اس ملاقات ميں جو يوم اساتذہ کي مناسبت انجام پائي شہيد آيت اللہ مرتضي مطہري اور اسي طرح شہيد اساتذہ اور طلباء کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي معاشرے ميں  معلم کا مقام و مرتبہ ديگر تمام مشغلوں سے بالاتر ہے-
آپ نے فرمايا کہ استاد درحقيقت ايسے گوہر گرانبہا کي تربيت کرتا ہے جو ملک کے بچے اور نوجوان  ہيں اسي لئے معلمي اور تدريس کے مشغلے کا کسي بھي دوسرے مشغلوں سے موازنہ نہيں کيا جاسکتا -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بڑا کارنامہ انجام دينے کےلئے جوش و ولولے اور معاشرے کے ہر فرد منجملہ اساتذہ اور ٹيچروں اور طلبا کي ہمت و کوشش کي ضرورت ہے-
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسکولي طلباء اگرچہ قانوني اور سن کے  اعتبار سے ووٹ دينے کے اہل نہيں ہيں ليکن اپنے گھر والوں پر اثر انداز ہوسکتے ہيں اور اساتذہ اور معلمين بھي آئندہ ہونےوالے انتخابات کے  تعلق سے سياسي جہاد کے ميدان ميں اہم کردار ادا کرسکتے ہيں-
آپ نے فرمايا کہ اقتصادي جہاد کے ميدان ميں بھي اساتذہ کا کردار بہت ہي اہم ہے -

قائد انقلاب اسلامي نے گذشتہ دوعشروں کے دوران ملت ايران کي ترقي و پيشرفت خاص طور پر سائنسي ميدانوں ميں ايراني نوجوانوں کي ترقي و پيشرفت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ ايران کي سائنسي ترقي کي رفتار اتني تيز رہي ہے کہ عالمي ادارے بھي اس کا اعتراف کرنے پر مجبورہوگئے –

.....

/169