ابنا: شام کے وزیراعظم وائل الحلفی نے کہا اسرائیل نے شام پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہم اسرائیل کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ شام کے وزیراعظم نے مزید کہا ملت شام کو متحد ہوکر شام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا حکومت مخالف مسلح باغیوں کو اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔
.......
/169