ابنا: اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور اردن کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام اور علاقہ میں ایران کا اہم مقام ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اردن کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور شام کے بارے میں ایران کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن کو برباد کرنے پر کمر بستہ ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر علاقائي ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں شدت پسندوں اور غیر علاقائي طاقتوں کی مدد کرنے کے بجائے شامی عوام اور حکومت کی حمایت کریں۔
اس ملاقات میں اردن کے بادشاہ نے ایران کے عالم اسلام میں اہم مقام اور ممتاز نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہیے اور علاقائي اور عالمی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔...../169