ابنا: آج تہران میں عراق کے صدر جلال طالبانی کی اھلیہ اور پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کی رکن محترمہ ہیرو ابراہیم احمد نے صدر احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوستانہ، برادرانہ اور مائل بہ ترقی قراردیا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا اور علاقے کے مسائل جنگ سے حل نہیں ہوسکتے بلکہ انہیں گفتگو سے بنیادی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں عراق کے صدر کی اہلیہ نے بھی ایران وعراق کے تعلقات کو مستحکم قراردیا اور کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کے حامل ہیں۔ انہوں نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو مختلف سائنسی میدانوں بالخصوص طبی علوم و ٹکنالوجی میں ایران کی پیشرفت سے خوف لاحق ہے۔ محترمہ ہیرو ابراہیم احمد نے صدر جلال طالبانی کے علاج معالجے اور صحت کی صورتحال سے صدر احمدی نژاد کو آگاہ کیا۔ادھر روس کے ماہرین کا کہنا ہےکہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی مشقوں کامقصد علاقے میں بدامنی پھیلانا ہے۔ روس کے ماہرین نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس میں روس اور اس کے اتحادیوں کی فوجی مشقیں جو پیر سے شروع ہوئي ہيں اس اسٹریٹجیک علاقے کی سلامتی میں خلل ڈال رہی ہیں۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے تجربے سے صاف ظاہر ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی فوج کی موجودگي نے علاقے کی سلامتی کو کوئي فائدہ نہيں پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ممالک بیرونی مداخلت کے بغیر امن و سلامتی قائم کرنے کی توانائي رکھتے ہیں۔
.....
/169