ابنا: ايران کے اليکشن کميشن نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صدارتي انتخابات کے اميدواروں کے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کا يہ سلسلہ منگل سے شروع ہوگيا ہے جو پانچ دنوں تک جاري رہے گا - کاغذات نامزدگي داخل کرانے کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام چھے بجے تک ہے -صدارتي اميدواروں کے کاغذات نامزدگي وزارت داخلہ کي عمارت ميں اليکشن کميش کےدفتر ميں داخل کرائے جائيں گے -اسلامي جمہوريہ ايران کے بنيادي آئين کے مطابق صدارتي اميداوار کے لئے شرط ہے کہ وہ بنيادي طور پر ايراني شہري ہو اور اس کي شہريت ايراني ہو ، مدبر و مدير ہو ، اس کا ماضي اچھا ہو ، امانتدار، مومن اور متقي ہو اور اسلامي جمہوريہ ايران کے آئين کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے تسليم شدہ مذہب کا پيرو ہے -اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں گيارہويں صدارتي انتخابات آئندہ چودہ جون کو ہوں گے - اب تک تقريبا بيس ممکنہ اميدواروں نے انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے اپنے ناموں کا اعلان کيا ہے....../169
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416784
اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کے اميدواروں کے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کا عمل آج منگل سے شروع ہوگيا ہے -