ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران عراق میں قیام امن اور اس ملک کی ترقی و پیشرفت کےسلسلے میں کی جانے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے تہران میں عراقی صدر کی زوجہ محترمہ ہیرو ابراہیم احمد سے ملاقات میں ایران اور عراق کے دیرینہ تاریخی ، علمی اور ثقافتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلمان اقوام کے درمیان ہمیشہ سے گہرے تعلقات پائے جاتے رہے ہیں حتی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی جنگ بھی ان تعلقات میں کمی نہیں لاسکی ہے۔علی لاریجانی نے خطے اور عراق کی حساس صورتحال اور عراق کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی سیاسی جماعتوں کے باہمی مذاکرات خطے میں امن کے قیام اور عراق کی ترقی و پیشرفت میں مدد دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416632
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران عراق میں قیام امن اور اس ملک کی ترقی و پیشرفت کےسلسلے میں کی جانے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔