5 مئی 2013 - 19:30
ایران کی حرکت ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کی جانب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی حرکت ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کی جانب ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی حرکت ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کی جانب ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں چھ سو تاریخی مساجد کی تعمیرنو اور مرمت کی رونمائی کی تقریب میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود ملت ایران عزت اور ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کی جانب حرکت کر رہی ہے، مزید کہا کہ ملت ایران نے دشمنوں کی پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے ثقافت میراث کی حفاظت کو ایک قوم کے تشخص اور وجود کی حفاظت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی ہزار سالہ تاریخ اور ثقافت کا حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲