5 مئی 2013 - 19:30
صدارتی انتخابات کے لیے کل سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے شروع

اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے کل سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام شروع ہو جائے گا جو پانچ روز تک جاری رہے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے کل سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام شروع ہو جائے گا جو پانچ روز تک جاری رہے گا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف ایران آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کا اعلان کیا گيا ہے۔ایران میں گیارہویں صدارتی انتخابات چودہ جون دو ہزار تیرہ کو منعقد ہوں گے۔ ایران میں صدر کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹوں سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲