5 مئی 2013 - 19:30
شامی طلباء کا تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج

شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایران میں مقیم شام کے طلباء نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔

ابنا:  شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایران میں مقیم شام کے طلباء نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔ صیہونی حکومت نے کل رات گئے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں واقع جمرایا کے سائنسی و تحقیقاتی مرکز پر پانچ راکٹ فائر کئے۔ صیہونی حکومت نے اس سے قبل جنوری کے مہینے میں بھی اس مرکز کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔ شام پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا ہے جبکہ اس ملک کو ایسے مسلح دہشتگرد گروہوں کی کاروائیوں کا سامنا ہے کہ جنھیں یورپی اور بعض عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔البتہ شام کے خلاف دہشتگردانہ حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲