ابنا: مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر آیت الله سید محمود هاشمی شاهرودی نے اپنے ایک پیغام میں پیامبر اکرم (ص) اور امام علی علیہ السلام کے با وفا صحابی حجربن عدی کے مرقد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔بسم الله الرحمن الرحیم جرائم اور وہ اہانت جو ایک بزرگ جلیل القدر صحابی حجر بن عدی کے ساتہ کی گئی ہے ایک خوفناک جرم تھا جو کہ انسانیت کی پیشانی پر شرم کا پسینہ ہے اور تمام آسمانی شریعت و انسانی حقوقی نظام کے لئے قابل مذمت اور غیر قابل بخشش ہے ۔مؤمنوں کے قبر سے لاش کا نکالنا وہ بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بزرگ صحابی ، اولیاء اور اسلام کے گرانقدر شہدا کا نبش قبر، یہ دینی و اسلامی مقدسات کی سب سے قبیح ترین بے احترامی ہے جو کہ بزرگ ترین استبداد اور گناہ کبیرہ میں گنا جاتا ہے اس کے انجام دینے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔......./169
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416487
مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے تکفیری وہابی دہشت گردوں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے احترامی کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یہ لوگ تشدد کے ذریعہ ، بے گناہ معصوم لوگوں کا قتل کر رہے ہیں ، اسلامی قوم میں اختلاف و دشمنی کی بیج بو رہے ہیں اور دین مبین اسلام کے چہرے کو دنیا والوں کے سامنے بدنما کر کے پیش کر رہے ہیں