4 مئی 2013 - 19:30
مغربی آذربائیجان کی ترقی اطمینان بخش: صدر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شمالی مغربی صوبے مغربی آذربائیجان کی ترقی و پیشرفت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شمالی مغربی صوبے مغربی آذربائیجان کی ترقی و پیشرفت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ارومیہ شہر کے امام خمینی ہوائی اڈے پر کہا کہ اس صوبے میں تجارت، زراعت اور ثقافت میں ترقی اور فروغ کا عمل تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی آذربائیجان کے لوگوں نے باہمی تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران میں زندگی اور بھائی چارے کا بہترین اور بےمثال نمونہ پیش کیا ہے۔صدر مملکت صوبہ مغربی آذربائیجان کے دورے کے دوران ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اس کے علاوہ وہ کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲