ابنا: کاراکاس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ونزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے بعد انہوں نے اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں شیطانوں کا سرغنہ قرار دیا ہے۔ نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ ونزویلا کے مخالفین کی مالی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود باراک اوباما امپریلزم کی کٹھ پتلی کی حیثیت سے اس مالی مدد کے پیچھے ہیں اور وہ ونزویلا میں جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ونزویلا کے سابق صدر ہوگو چاوز بھی سابق امریکی صدر جارج بش کو شیطان کے نام سے پکارتے تھے۔
.....
/169