ابنا: ہیلی کاپٹر دو سوچودہ کے سیمولیٹر کو آج مسلح افواج کے حوالے کیا گيا۔ اس تقریب میں بری فوج کے سربراہ بھی شریک تھے۔اس سیمولیٹر کا نام قادر تین رکھا گیا ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے اس تقریب میں کہا کہ آئندہ مہینوں میں قادر پانچ کا سیمولیٹر بھی تیار ہو جائے گا جو کوبرا اور شینوک کے پائلٹوں کی ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ جنگ نہایت تلخ ہوتی ہے لیکن اس سے پہلے اپنے دفاع کا ساز و سامان مہیا کرنا پڑتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران میں مسلح افواج کی ضروریات کے مطابق جدید ترین سیمولیٹر بنائے جا رہے ہیں اور اصفہان میں فضائیہ کا شہید وطن پور مرکز برادر و ہمسایہ ممالک سے پائلٹ ٹریننگ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو داخلہ دینے کے لئے آمادہ ہے۔
.......
/169