ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے صوبہ جموں کے بزرگ عالم دین نے حجر بن عدی کی نسبت وہابیوں کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ناپاک عزائم رکھنے والے اسلام دشمن عناصر کو اس طرح کے اقدامات کرنے سے روکا جائے اور انہیں کافر قرار دے کر دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے۔عالمی اہلبیت(ع) اسمبلی کے عمومی رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے کہا: ہم وہابیوں کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ناپاک عزائم رکھنے والے اسلام دشمن عناصر کو اس طرح کے غیر انسانی فعل انجام دینے سے روکیں۔انہوں نے مزید کہا: علمائے اسلام کو چاہیے کہ اس گروہ کو کافر قرار دے کر اسے دائرہ اسلام سے باہر کریں اور حرمین شریفین کو آل سعود کے شر سے پاک کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416114
صوبہ جموں کے رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے حجر بن عدی کے مزار کی توہین کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علمائے اسلام کو چاہیے کہ اس گروہ پر کفر کا فتویٰ لگا کر اسے دین اسلام کے دائرے سے خارج کریں۔