اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری آج ڈیرہ غازیخان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد اُمیدواروں زوار خادم حسین اور طیار مہدی ایڈووکیٹ کے انتخابی حلقوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈیرہ غازیخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین کاظمی نے 'اسلام ٹائمز'سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری صبح 10 بجے دربار حضرت سخی سرور، 2 بجے دوپہر چوٹی زیریں اور رات کو ڈیرہ غازیخان شہر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر علماء، ذاکریں اور مقامی رہنما بھی خطاب کریں گے۔........242
4 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416062
ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ غازیخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل نے'اسلام ٹائمز'سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سخی سرور، چوٹی زیریں اور ڈیرہ غازیخان شہر میں عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے۔