4 مئی 2013 - 19:30
شام میں صحابی رسول (ص) کے روضہ کی توہین کے خلاف کرگل میں احتجاجی جلوس

جلوس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آف امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل شیخ محمد حُسین لطفی نے کہا کہ اس کی طرح کی حرکت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی سروکار نہیں ہے اور یہ کام کسی بڑی سازش کا حصہ ہے کہ جسکا مقصد مسلمانوں کو فرقہ وارانہ طور پر توڑنا ہے

ابنا:حضرت حجر ابن عدی پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت علی (ع) کے بزرگ صحابیوں میں سے ایک تھے، جن کے قبر مبارک کو گزشتہ شام میں النصر نامی دہشت گرد گروپ نے منہدم کرکے آپ کی جسد خاکی کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں، اس خبر کے سنتے ہی کل کشمیر کے ضلع کرگل میں امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام ایک مزمتی جلوس برآمد ہوا، جو جامع مسجد کرگل سے اسلامیہ اسکول سے گزرتا ہوا لال چوک کرگل میں اختتام پذیر ہوا جہاں مقررین نے اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی، دوران جلوس علماء کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جو امریکہ کی ایماء پر شام پر کی جارہی اس جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے، لوگ عرب حکومتوں سے نالاں تھے اور امریکہ اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آف امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کرگل شیخ محمد حُسین لطفی نے کہا کہ اس کی طرح کی حرکت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی سروکار نہیں ہے اور یہ کام کسی بڑی سازش کا حصہ ہے کہ جسکا مقصد مسلمانوں کو فرقہ وارانہ طور پر توڑنا ہے، جس میں عرب حکمران بھی ملوث ہے، آئی کے ایم ٹی کے گارجین کونسل کے سربراہ شیخ محمد محقق نے اس موقعہ پر عرب حکمرانوں کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے ذلت آمیز خاموشی قرار دیا، اور او آئی سی کو ایک فریب اور ڈھونگ سے تعبیر کیا، جبکہ بسیج روحانیون کے سیکرٹری مولانا عباس کراروی نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر ان دہشت گردوں کا بس چلے تو یہ رسول خدا (ص) کے روضہ کو بھی نہیں بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی سازشوں میں ملوث عرب پٹھوں کے ذریعہ کی جارہی اسلام مخالف ایسی کوئی بھی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔..........242