3 مئی 2013 - 19:30
شام کے بحران کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس کا انعقاد ضروری

اسلامی جمهوریه ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے بحران کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمهوریه ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے بحران کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔علی اکبر صالحی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے یہ چار فریقی اجلاس چاہے جس ملک میں اور کسی بھی سطح پر ہو اسلامی جمہوریہ ایران اس میں شرکت کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مصر کے صدر محمد مرسی کی جانب سے شام کے بحران کے حل کے لیے مصر ایران سعودی عرب اور ترکی پر مشتمل چار فریقی اجلاس کی تجویز عرب دنیا اور عالم اسلام میں مصر کی پوزیشن کے پیش نظر انتہائی اہم اور مؤثر ہے اور قاہرہ کو اس چار فریقی اجلاس کے انعقاد کے لیے فوری اقدام کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲