ابنا: بي بي سي کے مطابق بوسٹن بم دھماکوں کے سلسلے ميں تين مزيد مشتبہ افراد کي گرفتاري سے يہ بات سامنے آئي ہے کہ يہ افراد بوسٹن بم دھماکوں ميں گرفتار کئے گئے چچن نژاد باشندے جوہر سارنائف کے کلاس فيلو تھے- کہا جارہا ہے کہ جوہر کے ذاتي کمپيوٹر کو چھپانے ميں انہوں نے اس کي مدد کي تھي - بي بي سي کے مطابق تين مزيد گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد ميں سے دو کا نام عظمت آژيا کوف اور دياز قادر بايف ہے اور دونوں ہي کا تعلق قزاقستان سے ہے –بوسٹن پوليس کا دعوي ہے کہ گرفتارشدہ مشتبہ ملزمان نے جوہر سارنايف کا بيگ اور کمپيوٹر نابود کرنے کي کوشش کي تھي-پوليس کا کہنا ہے کہ تيسرا مشتبہ ملزم امريکي شہري ہے جس کا نام روبل فلپس ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے بازپرس کے دوران جھوٹ کا سہارا ليا ہے –بوسٹن شہر ميں ہونےوالے بم دھماکوں ميں تين افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ زخمي ہوگئے تھے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415493
امريکي رياست ماسا چوسيٹ کے گورنر نے کہا ہے کہ بوسٹن شہر کے حاليہ بم دھماکوں کے سلسلے ميں تين ديگر مشتبہ افراد کو گرفتار کيا گيا ہے -