ابنا: ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ۱ بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکا خیزمواد ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جب کہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲