ابنا: اسلام آباد میں اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے ، سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو امن کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔تاہم حکومت اور تمام سیکیورٹی کے ذمہ داران نے الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کی یقین دہانی کر ائی ہے۔فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال اچھی رہی تو ہمشفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
.......
/169