30 اپریل 2013 - 19:30
نماز جمعہ میں کسی پارٹی یا امیدوار کے لئے تبلیغ نہیں ہوئی ہے

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ ایک الہی سیاسی فریضہ ہے جہاں ایک مربع فرسخ کے درمیان امام جمعہ کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تقوائے الہی اور اخلاقی کردار کے تذکرے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ان کے علاقائی و اجتماعی حالات اور حالات حاضرہ کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ ایک الہی سیاسی فریضہ ہے جہاں ایک مربع فرسخ کے درمیان امام جمعہ کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تقوائے الہی اور اخلاقی کردار کے تذکرے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ان کے علاقائی و اجتماعی حالات اور حالات حاضرہ کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرے۔  کوئٹہ کے نماز جمعہ میں بھی ائمہ جمعہ کا یہی طریقہ رہا ہے کہ وہ نماز جمعہ کے خطبوں میں تقوائے الہی اور اسلامی معارف کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ و اجتماعی مسائل کے سلسلے میں مومنین و معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے بھی ائمہ جمعہ اپنی شرعی ذمہ داری کے مطابق صرف معیاروں کے سلسلے میں تذکر دیتے رہے ہیں کہ معاملہ فہم ، سیاسی بصیرت رکھنے والے، دیانتدار اور قوم و ملت کے ہمدرد افراد کو ووٹ دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ نماز جمعہ میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں کسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت میں کوئی بات نہیں کی گئی۔......./169