ابنا: ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان زکی لونت گومرو کچو نے تہران اور انقرہ کے تعلقات کو تاریخی حقائق اور دونوں قوموں کی ذہنیت اور اعتقادات پر استوار قرار دیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں واقع ترکی کے سفارت خانے میں ایرانی اور غیرملکی نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ایران اور ترکی کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے بہترین تعاون جاری ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تئیس ارب ڈالر کے تجارتی لین دین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور انقرہ کے درمیان اگرچہ شام کے بارے میں اختلاف نظر ہے لیکن اس مسئلے نے دو طرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414798
ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان زکی لونت گومرو کچو نے تہران اور انقرہ کے تعلقات کو تاریخی حقائق اور دونوں قوموں کی ذہنیت اور اعتقادات پر استوار قرار دیا ہے۔