30 اپریل 2013 - 19:30
فلسطینی مجاہد مقابلہ کے لیے مکمل طور پر تیار

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے صیہونی حکومت کی جانب سے حملے کی دھمکی پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینیئر رہنما احمد مدلل نے ایک انٹرویو میں غزہ پٹی پر حملے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اگر صیہونی حکومت نے ایسی غلطی کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔انہوں نے صیہونی حکوت کی دھمکیوں کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کھوکھلی دھمکیوں سے مشرق وسطی کے حالات کو پیچیدہ اور فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے گی۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشے یعلون نے حال ہی میں غزہ پٹی پر حملے کی دھمکی دی ہے۔دوسری جانب صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے حماس کی فوجی شاخ کے ایک کمانڈر محمد حرویش کو چوبیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی نام نہاد فوجی عدالتیں اپنے غیرمنصفانہ فیصلوں میں فلسطینیوں کو طویل قید کی سزا سناتی ہیں اور اب تک وہ پانچ ہزار فلسطینیوں کو قید کی سزا سنا چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲