29 اپریل 2013 - 19:30
شام میں دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ۸۴ ہو گئی

شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہو گئی ہے۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے ضلع مرجاہ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی  جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہو گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دارالحکومت دمشق کے ضلع مرجاہ میں وزارت داخلہ کے پرانے ہیڈ کوارٹر کے قریب کاربم دھماکا کیا گیا، دھماکے سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، دھماکے میں5 سیکورٹی فورسز سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ 70 سے زائد زخمیوں میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲