29 اپریل 2013 - 19:30
سیدہ زہرا سلام اللہ عليہا كي ولادت با سعادت پر آيۃ اللہ صافي كا پيغام

سیده كي ايك خصوصيت جو ان كو چاہنے والي عورتوں كے لئے آئڈيل بن سكتي ہے وہ پردہ اور پاكدامني كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري ہے ۔ پردہ اور نامحرموں سے دوري مسلمان عورت كے لئے بہت ہي اہم ہے ۔ پردہ دار عورتوں كو بين الاقوامي سطح پر اپنے پردے كي حفاظت كرني چاہئے ، اور جو لوگ خود كو حضرت زہرا (س) كي كنيز كہتي ہيں انھيں آنحضرت كے نقش قدم پر چل كر انساني كرامت اور حجاب كي حفاظت كرنا چاہئے ۔

بسم الله الرحمن الرحيماللهم صل علي الصديقة الطاهرة سيدة نساء العالمين و علي ولدها الذي بشرها به خاتم النبيين صلوات الله عليه و آله، بقية الله في ارضه ارواح العالمين له الفداء۔

معصومين عليہم السلام كي حيات طيبہ كے احساس برانگيز اور معرفت بخش جلووں ميں سے ايك يہ ہے كہ ہر دور ان كي ساري زندگي عالم بشريت كے لئے سعادت بخش اور عظيم ہدايتوں كے پيغامات سے آميختہ ہے ۔ ان كي خاص سيرت يہ ہے كہ ان ميں سے ہر ايك كو اپنے اپنے زمانے ميں خاص شرائط و حالات كا سامنا كرنا پڑا اور انھوں نے ہر شرائط و حالات ميں دين خدا كي سربلندي اور لوگوں كو گمراہي سے نجات دلانے كے لئے بنيادي كردار ادا كيا ۔ ان ميں سے ہم ان ايام كي مناسبت كے پيش نظر حضرت زہرا سلام اللہ عليہا كي سيرت كو يہاں پر پيش كرنے جا رہے ہيں جو اپني جگہ پر خاص امتياز كي حامل ہے ۔ اگر چہ حضرت زہرا(س) كي ظاہري عمر ظلم و ستم كي وجہ سے بہت ہي كم ہوگئي اور عين شباب كے عالم ميں آپ اپنے معبود سے جا مليں ليكن اسي مختصر زندگي ميں انھوں نے ايسے مواقف كا اظہار فرمايا كہ جو پوري تاريخ ميں تمام لوگوں كے لئے بالخصوص مسلمانوں كے لئے حق نما چراغ كي حيثيت ركھتے ہيں ۔ خدا كي معرفت اور اس پر ايمان ، عبادت و بندگي ، زہد اور دنيا سے بے توجہي ، احسان و ايثار اور رحمدلي ، شوہر كي خدمت اور تربيت فرزند ، اسلام كي جانب سے عورتوں كو ملنے والي كرامت و شرافت كي حفاظت ، پاكدامني اور پردہ داري كي رعايت ، سورہ احزاب ميں عورتوں كے لئے بيان شدہ صفات كے اظہار ميں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا كي سيرت بے مثال تھي ۔ آج بھي اسلامي معاشرے كي عورتوں كو انہيں كي طرح اپني عزت اور اسلامي عفت كي حفاظت كرنا چاہئے اور ان كي سيرت كو اپنا آئيڈيل بنانا چاہئے ۔ جناب زہرا (س) عالم انسانيت كے لئےصرف ايك آئيڈيل ہي نہيں بلكہ ساري بشريت كے لئے باعث افتخار ہيں ۔ ان كا اميرالمومنين عليہ السلام كي برحق ولايت كي حمايت اور اس كا دفاع كرنا ،ان ظالم و ستمگروں سے جہاد كرنا جو اسلام كي حمايت اور اسلامي عدالت كے نام سے امام عادل كو اپنے راستے سے ہٹانا چاہتے تھے ، اور پھر اسي راہ ميں آپ كي شہادت سب كچھ ايك درس ہے ۔ آنحضرت كي ايك خصوصيت جو ان كو چاہنے والي عورتوں كے لئے آئڈيل بن سكتي ہے وہ پردہ اور پاكدامني كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري ہے ۔ پردہ اور نامحرموں سے دوري مسلمان عورت كے لئے بہت ہي اہم ہے ۔ پردہ دار عورتوں كو بين الاقوامي سطح پر اپنے پردے كي حفاظت كرني چاہئے ، اور جو لوگ خود كو حضرت زہرا (س) كي كنيز كہتي ہيں انھيں آنحضرت كے نقش قدم پر چل كر انساني كرامت اور حجاب كي حفاظت كرنا چاہئے ۔ خداوند عالم ہميں ولايت اہلبيت عليہم السلام كي نعمت اور دين و احكام شرع كا قدردان قرار دے اور ہم ان احكام كو مقدس سمجھتے ہوئے انہيں اپنے لئے باعث فخر سمجھيں ۔ ميں اپني جانب سے ان تمام لوگوں كا شكريہ ادا كرتا ہوں جو ولادت حضرت صديقہ طاہرہ (س) پر محفل جشن منعقد كر رہے ہيں اور مكتب حضرت زہرا (س) كي ترويج و تبليغ كر رہے ہيں ۔ انشاء اللہ سب كي خدمات حضرت ولي عصر ارواح العالمين لہ الفدا كي بارگاہ عالي مورد قبول ہو اور آنحضرت كے قلب مبارك كے سرور كا باعث بنے ۔

والسلام عليكم و رحمۃ اللہ وبركاتہلطف اللہ صافي .......

/169