29 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان کے شہر جھل مگسی میں آزاد امیدوار کا قتل

بعض نامعلوم افراد نے آج صبح پاکستان کے پارلیمانی الیکشن کے آزاد امیدوار اور اس کے ہمراہ چار دیگر افراد کو قتل کر دیا ہے.

ابنا: پاکستان کے جیوٹی وی چینل نے اس ملک کی پولیس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے ۳۰اپریل بروز منگل کی صبح کو پاکستان کے پارلیمانی الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار عبدالفتاح پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا ہے۔اس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے علاقے میں بعض نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں یہ آزاد امیدوار اور ان کے ہمراہ چار دیگر افراد قتل ہو گئے ہیں۔پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کے انتخابات کوملتوی کر دیا گیا ہے اور اس حلقے میں انتخابات کی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

.......

/169