ابنا: اسپین کے صوبے کاطالنیا کی عوامی پارٹی کی میونسپل کمیٹی نے تیرا سے شہر کی بدر مسجد کی توسیع پر مبنی مسلمانوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔اس پارٹی میں شہری منصوبہ بندی کی انفارمیشن کمیٹی کے نمائندے انٹونیوپریرا نے اس مخالفت کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمارت موجودہ قوانین اور معیاروں کے مطابق نہیں ہے کیونکہ اس عمارت کے باہر لوگوں اور ٹریفک کا بہت زیادہ رش پڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں مشکل ہو جاتی ہے۔پر یرا نے مزید کہا ہے کہ آمدورفت کی مشکلات کی وجہ سے اس عمارت کی توسیع کرنا ممکن نہیں ہے اوراس اقدام کی وجہ سے اس عمارت کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ تیرا سے شہر کی مسلم کمیٹی نے اس سے قبل بدر مسجد کی توسیع کی تائید حاصل کی ہوئی ہے۔
.......
/169