ابنا: ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ اپیل خارج کرتے ہوئے ان پر تاحیات انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے ۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت لاجز بنچ نے پرویز مشرف کی جانب سے چترال کے حلقہ این اے 32 سے اپنی نااہلی کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں عمر بھر کے لئے انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا اور ججوں کو ان کے بچوں سمیت نظر بند کیا، جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 32 چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض پر انہیں نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی نااہلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲