29 اپریل 2013 - 19:30
بینظیر قتل کیس: مشرف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

اسلام آباد…بے نظیر قتل کیس میں ملزم مشرف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ابنا: گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کا تیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا اور انہیں آج دوبارہ پیش کیا جانا تھا ۔تاہم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں آج عدالت میں لائے بغیر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا گیا، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشرف کو سب جیل ہی میں رکھنے کی استدعا کی ہے۔سابق صدر کے خلاف اہم شواہد موجود ہیں۔چارروزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے بے نظیر قتل کیس سے متعلق ملزم مشرف سے تفتیش کی۔ 

.......

/169