28 اپریل 2013 - 19:30
مصر کی ۳۵۰مساجد میں حفظ قرآن کریم کے سنٹرز کا افتتاح

مصرکی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف صوبوں میں واقع ۳۵۰مساجد میں حفظ قرآن کریم کے سنٹرز کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

ابنا: مصر کی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے اس ملک کی ۳۵۰مساجد میں حفظ قرآن کریم کے سنٹرز کے افتتاح کا فیصلہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کے تمام صوبوں کی جامع مساجد میں یکم جولائی سے حفظ قرآن کریم کی تعلیم دینا شروع کر دی جائے گی اور مصر کے صوبوں کی آبادی کے پیش نظر ان صوبوں میں قرآن سنٹرز کی تعداد میں بھی تبدیلی آئے گی۔قابل ذکر ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ مساجد کے ائمہ جماعت ان مراکز پر نگرانی کریں گے۔مصر کی وزارت اوقاف کے محکمہ امور قرآن کریم کے سربراہ محمود عبدالرئوف السباعی نے کہا ہے کہ سات مرحلوں میں حفظ قرآن کریم کی تعلیم کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف نے ہر عمر کے افراد کے لیے قرآنی بالخصوص حفظ قرآن کریم کے میدان میں سرگرمیاں انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

.......

/169