28 اپریل 2013 - 19:30
اسلامی سرمایہ کاری سے متعلق عالمی کانفرنس کا تہران میں انعقاد

اسلامي سرمايہ کاري سے متعلق پانچويں عالمي کانفرنس کا تہران میں کل آغاز ہو چکا ہے۔

ابنا: اسلامي سرمايہ کاري سے متعلق پانچويں عالمي کانفرنس تہران میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس ميں دنيا کے اٹھارہ ملکوں  کے تيس سے زيادہ ماہرين اقتصاديات و سرمايہ کار نے شرکت کی ہے-
اس کانفرنس کا اہتمام ايران کي سيکورٹي اينڈ ايکسچينج آرگنائيزيشن نے اسلامي ترقياتي بينک کے تعاون سے کيا ہے-
ايران اسٹاک ايکچينج کے سربراہ علي سعيدي نے بتايا ہے کہ اس کانفرنس کا ايک اہم مقصد اسلامي سرمايہ کارانہ نظام کے حوالے سے ايران ميں ہونے والي تحقيقيات  اور ترقي سے دوسرے ملکوں کو روشناس کرانا ہے-
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذريعے دنيا کے ديگر ملکوں کو ايران ميں اسلامي سرمايہ کے مواقع سے آگاہ کيا جاسکے گا- اس کانفرنس ميں اسٹاک مارکيٹ کے حوالے سے فقہي معاملات کي تشريح، اسلامي مالياتي اداروں کي شرعي نگراني کے طريقہ کار، اسلامي مالياتي منڈي ميں وقف بينک کے عملي نمونے کي وضاحت ، اسلامي مالياتي نظام کا فروغ اور اسلامي ملکوں کے درميان لين دين ميں اسلامي ترقياتي بينک کے کردار  جيسے موضوعات کا جائزہ ليا جارہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲