ابنا: ایران اور مصر نے شام کے بحران کو سیاسی راہوں سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اتوار کو مصر کے صدر کے بین الاقوامی امور کے مشیر عصام حداد سے ملاقات میں کہا کہ ایران، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے ایران اور مصر کو علاقے کے سب سے اہم اور مؤثر ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قوموں کے دشمن علاقے سے باہر کے ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں لیکن تہران اور قاہرہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔ اس ملاقات میں مصر کے صدر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ قاہرہ اور تہران کے تعلقات میں استحکام کا موجودہ عمل، مستقبل میں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد بنے گا۔ عصام حداد نے اسی طرح وزیر خارجہ علی اکبر صالحی، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی اور بین الاقوامی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی سے بھی ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲