27 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان میں ہر منٹ میں ایک بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر منٹ میں ایک بچہ صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ہیضہ اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا جا تا ہے۔

ابنا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر منٹ میں ایک بچہ صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ہیضہ اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا جا تا ہے۔ پی ایم اے ہاوٴس کراچی میں سالا نہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن سینٹر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مرزا علی اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ 3 لاکھ خواتین دوران حمل انتقال کر جا تیں ہیں جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے سالانہ 4 لاکھ شیر خوار بچے ایک سال کی عمر تک نہیں پہنچ پاتے۔ پی ایم اے نے صحت کے شعبہ کا بجٹ 5 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔

.......

/169