26 اپریل 2013 - 19:30
کراچی لیاری میں دھماکہ ایک سمیت ۲۰ افراد جانبحق اور زخمی

کراچی میں لیاری کے علاقے کمہار واڑہ میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب دھماکے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ پی پی امیدوار عدنان بلوچ ، خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: کراچی میں لیاری کے علاقے کمہار واڑہ میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب دھماکے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ پی پی امیدوار عدنان بلوچ ، خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔اس رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے کلا کوٹ کمہار واڑہ میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز ناظم آباد، گارڈن اور دیگر علاقوں میں سنی گئی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران بم دھماکا ہوا، جس میں پی پی امیدوار عدنان بلوچ سمیت 20 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری میں دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا، موٹر سائیکل کار میٹنگ کے مرکزی دروازے پر کھڑی کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲