ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزار یمنی باشندوں نے صوبہ صعدہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران یمن کے داخلی امور میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے موجودہ وزیر اعظم محمد باسندوہ کی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا اور یمن کے تمام طبقات کے نمائندوں پر مشتمل ایک قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کے دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے صعدہ میں ہونے والے اس مظاہرے میں شرکت کی اور امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے انقلابیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی موجودہ حکومت نے قومی دولت کو لوٹ کر عوام کو غربت میں دھکیل دیا ہے اور اسی بنا پر وہ موجودہ حکومت کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲