26 اپریل 2013 - 19:30
صدر زرداری سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ امور سمیت سیاسی تعلقات پر تبادلہ خیال

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امدادی کام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ابنا: ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایک مرتبہ پھر اظہار افسوس کیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امدادی کام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

.......

/169