ابنا: حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے حزب اللہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔اسرائیلی دعوے کے مطابق اس نے یہ طیارہ حیفہ کے ساحلی علاقے کے نزدیک مار گرایا۔ ڈرون طیارہ اس وقت مار گرایا گیا جب اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ہیلی کاپٹر محو پرواز تھا۔ کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر اس ہیلی کاپٹر کو زبردستی اتار لیا گیا۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نیوی تباہ شدہ ڈرون کے ملبے کو سمندر میں تلاش کر رہی ہے۔حزب اللہ نے واقعے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے لبنانی ٹی وی المنار میں ایک سطر کی خبر کے ذریعے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413254
حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے حزب اللہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔