24 اپریل 2013 - 19:30
ایران ہند حمل و نقل شعبے میں تعاون کی امید

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایران کے روڈ ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کے ادارے کے سربراہ شہریار افندی زادہ نے تہران میں ہندوستان کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر راؤ سے ملاقات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہندوستان کے تعاون کو فروغ دینے کے مکمل آمادگي کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اندر محفوظ اور اقتصادی نقل و حمل خاص طور پر روڈ ٹرانزٹ، اپنی مصنوعات کی نقل و حمل کے مقصد سے تاجروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
ہندوستان کے نائب وزیر صنعت و تجارت نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ہندوستان کی حکومت کو اس بات کا اطمینان ہے کہ روس اور یورپ سمیت مختلف علاقوں میں اپنی مصنوعات کو بھیجنے کے مقصد سے ہندوستانی تاجروں کے لیے ایران میں مہیا کیے گئے حالات مناسب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲