ابنا: جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کی اپیل کی سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد کی جانب سے 23 مارچ کا حکم نامہ بھی عدالت کو فراہم کیا گیا۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی کے خلاف کارروائی کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔آئی جی کے وکیل عبدالعزیز نے استدعا کی کہ آئی جی کے خلاف کوئی بھی انکوائری عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر ہونی چاہئے۔
.......
/169