24 اپریل 2013 - 19:30
آخر کار اسلامی حجاب کے ساتھ عدالت میں جانے کی اجازت لے ہی لی

ترکی کی عدالت نے دو سال جرح و بحث کے بعد وکیل خواتین کو اسلامی حجاب کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی عدالت نے دو سال جرح و بحث کے بعد وکیل خواتین کو اسلامی حجاب کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی۔ترکی کی ایک وکیل خاتون نے بتایا: مجھے اور میرے ساتھ دوسری وکلاء خواتین کو اسلامی حجاب کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت نہیں تھی اس وجہ سے ہمیں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ہم نے ایک گروپ تیار کیا اور اسلامی حجاب کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا اور کھل کر اس کا دفاع کیا۔ویگان ششتیم نے مزید کہا: ہم با حجاب خواتین نے دو سال تلاش و کوشش کرنے کے بعد آخر کار عدالت سے یہ فیصلہ کروا ہی لیا کہ ہم اسلامی حجاب کے ساتھ عدالت کے اندر رہ کر وکالت کے فرائض انجام دے سکتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲